آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو پاکستان پہنچ گئے،اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

ایکسپریس نیوز  جمعرات 23 جنوری 2020
مانو سواہنے کے اس دورے کا مقصد 2023 کے بعد آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی پر مشاورت ہے، ترجمان بورڈ۔ فوٹو: فائل

مانو سواہنے کے اس دورے کا مقصد 2023 کے بعد آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی پر مشاورت ہے، ترجمان بورڈ۔ فوٹو: فائل

 لاہور: آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو مانو سواہنے پاکستان پہنچ گئے۔

مانو سواہنے پاکستان پہنچ گئے، جی ایم کمرشل کیمبل جیمیسن بھی ساتھ ہیں، دونوں نے اسلام آباد میں وزارت داخلہ اور دیگراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اوررات کو لاہور آگئے۔ جمعرات کو ان کی پی سی بی حکام سے ملاقات نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگی۔

ترجمان بورڈکے مطابق مانو سواہنے کی میڈیا سے گفتگو پلان کا حصہ نہیں ہے،اس دورے کا مقصد 2023 کے بعد آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی پر مشاورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔