ٹورنٹو اسکواش انجرڈ دانش اطلس کوارٹر فائنل سے باہر

خسارے میں جانے والے انگلش جوناتھن کیمپ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی


Sports Desk November 15, 2013
خسارے میں جانے والے انگلش جوناتھن کیمپ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ فوٹو: فائل

ٹورنٹو اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے دانش اطلس خان زخمی ہونے کی وجہ سے کوارٹرفائنل سے باہر ہوگئے۔

دوگیمز کے خسارے میں جانے والے انگلش جوناتھن کیمپ کو سیمی فائنل میں رسائی کا پروانہ مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں جاری ٹورنٹو اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے دانش اطلس خان کا مقابلہ انگلش جوناتھن کیمپ کے ساتھ تھا۔ دانش نے پہلے گیم میں 11-9 سے کامیابی حاصل کی دوسرے میں بھی وہ 12-10 سے آگے تھے کہ انجری کی وجہ سے مقابلہ جاری نہ رکھ سکے اور مجبوراً انھیں دستبردار ہونا پڑا۔



ابتدائی دونوں گیمز میں خسارے میں جانے کے باوجود فورتھ سیڈ جوناتھن کیمپ کو سیمی فائنل میں رسائی کا پروانہ مل گیا۔ یادرہے کہ دانش اطلس خان نے ابتدائی راؤنڈ میں آسٹریلوی اسکاٹ آرنلڈ کو 3-2 سے زیر کیا تھا۔ سیمی فائنل میں انگلش جوناتھن کا مقابلہ سیکنڈ سیڈ کیوی مارٹن نائٹ سے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل امریکی جولین الینورتھ اورکینیڈین الفریڈو الویرا کے مابین کھیلا جائیگا۔ الفریڈو نے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ مصری کریم الفتاحی کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔

مقبول خبریں