بغیرلائسنس فلموں کی نمائش پر3سینماسیل

’’رام لیلا‘‘کی نمائش پرڈی ایچ اے، پی اے ایف اوررائل پام کے سینماکونوٹس جاری


Showbiz Reporter November 19, 2013
سنسرسرٹیفکیٹ کے بغیرفلم کی نمائش کرنے پرڈی ایچ اے، پی اے ایف اوررائل پام کے سینما گھروں کو شوکازنوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ فوٹو : فائل

ضلعی حکومت کی جانب سے بناء لائسنس سینما گھرچلانے پرایم ایم عالم روڈ پرواقع پلازہ میں تین سینما گھروں کوسیل کردیا گیا ہے۔

جب کہ بناء سنسرسرٹیفکیٹ بھارتی فلم ''رام لیلا'' کی نمائش کرنے پرتین سینما گھروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں ضلعی حکومت کے نمائندہ طارق زمان سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ ایم ایم عالم روڈ پرواقع پلازہ میں سینما گھروںمیں فلموں کی نمائش کے لیے لائسنس حاصل کرنے کی درخواست ہمیں موصول ہوچکی ہے لیکن ابھی تک انھیں لائسنس جاری نہیں کیاگیا تھا۔



اس کے باوجود انھوں نے فلم کی نمائش کی جس پرسینما گھروں کو سیل کردیا گیاہے۔ دوسری جانب سنسرسرٹیفکیٹ کے بغیرفلم کی نمائش کرنے پرڈی ایچ اے، پی اے ایف اوررائل پام کے سینما گھروں کو شوکازنوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں