مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

شہید نوجوانوں کی شناخت سید امام الدین اور سید علی زید کے نام سے ہوئی تاہم تیسرے کی شناخت نہ ہوسکی


ویب ڈیسک February 19, 2020
شہید نوجوانوں کی شناخت سید امام الدین اور سید علی زید کے نام سے ہوئی

مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا اور بھارتی فوج کے مظالم سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ شہید ہونے والوں میں اب تک دو نوجوانوں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سے ایک سید امام الدین اور دوسرا سید علی زید ہیں۔

مقبول خبریں

رائے

بساط

Sep 03, 2025 01:15 AM |