پنجاب حکومت نے بسنت منانے کا ٹاسک محکمہ سیاحت کو دیدیا

بسنت 2 روز کے لیے محدودپیمانے پرمنانے کی اجازت دی جائے، محکمہ سیاحت کی حکومت کو تجویز۔


ویب ڈیسک December 07, 2013
کیمکل ڈوریں تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے جان لیوا حادثات کو روکا جا سکتا ہے, محکمہ سیاحت۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پنجاب حکومت نےاگلے سال بسنت منانے کافیصلہ کرتے ہوئے ٹاسک محکمہ سیاحت کو سونپ دیا ہے۔

لاہورمیں خطرناک کیمیکل ڈوروں کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے باعث پتنگ بازی عوام سے دور ہو گئی تھی اورکائٹ فلائنگ کے شوقین افراد کو مایوسی کا سامنا تھا لیکن ان کےلئے خوشخبری ہے کہ پنجاب حکومت نے بسنت کا فیسٹیول 2014میں منانے کے لیے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔

محکمہ سیاحت نے بسنت کے حوالے سے جو تجاویز حکومت کو بھجوائی ہیں ان کےمطابق بسنت 2 روز کے لیے محدودپیمانے پرمنانے کی اجازت دی جائے، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی ہو اور کھلے مقامات جیسےجلو پارک اور چھانگا مانگا پربسنت منائی جائے، کیمکل ڈوریں تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے جان لیوا حادثات کو روکا جا سکتا ہے۔

 

مقبول خبریں