مشتاق نے میچزمیں غیر روایتی انداز میں پْرجوش رہنے کا نسخہ بتا دیا

ہمیں تربیت حاصل کرنا ہوگی کہ کسی کوآؤٹ کرنے پرایک دوسرے کی جانب بڑھے بغیرساتھی کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کس طرح کرنا ہے


Sports Reporter June 11, 2020
مشتاق نے میچز میں غیر روایتی انداز میں پْرجوش رہنے کا نسخہ بتا دیا

مشتاق احمد نے تماشائیوں کے بغیر میچز میں غیر روایتی انداز میں پْرجوش رہنے کا نسخہ بتا دیا۔

انھوں نے کہاکہ کراؤڈ کے بغیر نجانے کرکٹ کیسی ہو گی،دیکھنا پڑے گا کہ جشن منانے کی بھی اجازت ملتی ہے یا نہیں، البتہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم اس کی پریکٹس نیٹ سیشنز کے دوران کر سکتے ہیں،آؤٹ کرنے یا اچھا شاٹ کھیلنے کے بعد کس طرح ردعمل کا مظاہرہ کرنا ہے یہ سیکھ سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں نیٹ میں تربیت حاصل کرنا ہوگی کہ کسی کو آؤٹ کرنے پر ایک دوسرے کی جانب بڑھے بغیر ساتھی کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کس طرح کرنا ہے، ہمیں پریکٹس میں ہی اپیل کرنے اور آؤٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کرنے کی ٹریننگ سے خود کو نئے ماحول کا عادی بنانا ہوگا۔

مقبول خبریں