پی آئی اے اپنے مسافروں کو ترک فضائی کمپنی سے برطانیہ اور یورپ پہنچائے گی

پی آئی اے نے یورپ اور برطانیہ کیلئے متبادل انتظامات شروع کردیے


Numainda Express July 18, 2020
پی آئی اے نے یورپ اور برطانیہ کیلئے متبادل انتظامات شروع کردیے

پی آئی اے نے یورپ اور برطانیہ کیلئے متبادل انتظامات شروع کردیے جس کے تحت ترک فضائی کمپنی کے ذریعے یورپین ممالک میں مسافروں کو پہنچایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو یورپ اور برطانیہ کیلئے متبادل انتظامات شروع کردیے گئے۔

پی آئی اے ترکی کی فضائی کمپنی pegasus airlines کے ذریعے اپنے مسافروں کو برطانیہ اور یورپ پہنچائے گی،قومی ائر لائن اور پیگاسس کے درمیان 31جنوری2020کو کوڈ شیئرنگ کا معاہدہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی

کوڈ شیئرنگ کو مزید فعال کرنے کیلئے بات چیت آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے،پی آئی اے پاکستان سے مسافروں کو ترکی کے صبیحہ گوچن ایئرپورٹ استنبول پہنچائے گی۔ 2 گھنٹے بعد مسافروں کو پیگاسس ائرلائن سے برطانیہ اور یورپ کے ان شہروں میں جہاں پی آئی اے پابندی سے قبل پروازیں آپریٹ کرتی تھی وہاں مسافروں کو پہنچایا جائے گا۔

قومی ائرلائن یورپ اور برطانیہ کے دوسرے 25 مقامات کیلئے اپنے شیڈول فائنل کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یورپ اور برطانیہ کےلیے ایک اور متبادل انتظام کے تحت خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے مسافروں کو پہنچانے کے حوالے سے بھی تگ ودو جاری ہے،جس کے لیے فرانس کی ایک نجی چارٹرطیارہ کمپنی سے بھی بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی پائلٹس کےلائسنس مشکوک ہونے کے معاملے پر امریکا اور یورپ نے پی آئی اے کاخصوصی اجازت نامہ منسوخ کرتے ہوئے پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

مقبول خبریں