خیبر پختون خوا میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق تعداد 1142 ہوگئی

مزید 196 کیسز رپورٹ، مریضوں کی تعداد 32 ہزار 86 ہوگئی، اب تک 25 ہزار 6 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں


Staff Reporter July 19, 2020
مزید 196 کیسز رپورٹ، مریضوں کی تعداد 32 ہزار 86 ہوگئی، اب تک 25 ہزار 6 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں (فوٹو : فائل)

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے سبب مزید تین افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وہاں جاں بحق افراد کی تعداد 1142 ہوگئی۔

محکمہ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 196 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر 32 ہزار 86 ہوگئی ہے، ان میں سے 137 کیسز ضلع پشاور میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

corona temp 2

محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے میں مزید تین اموات ہوئی ہیں جن میں سے 2 کا تعلق پشاور اور ایک کا سوات سے ہے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 1142 ہوگئی ہے۔

corona temp

محکمہ صحت نے مزید کہا کہ 24 گھنٹوں میں مزید 418 افراد کورونا سے صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے، مجموعی طور پر اب تک 25 ہزار 6 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں