وفاق کے تعاون کے باوجود کراچی میں بجلی کا بحران جاری

کے الیکٹرک نے نجی بجلی گھر سے صرف 150 میگا واٹ کی کمی کو جواز بنا کر لوڈشیڈنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔


Staff Reporter July 22, 2020
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک سستی بجلی پر انحصار کرتی ہے جب ہی پورے سال 400سے 700 میگا واٹ کی کمی رکھتی ہے۔ فوٹو: فائل

وفاق کی جانب سے کے الیکٹرک کو اضافی گیس ،فرنس آئل اور بجلی فراہم کرنے کے باوجود کراچی میں بجلی کا بدترین بحران ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔

کراچی میں بجلی کا بحران ٹلنے کا نام ہی نہیں لے رہا وفاق کی جانب سے کے الیکٹرک کو اضافی گیس فرنس آئل اور 650 میگا واٹ کے بجائے 750 میگا واٹ بجلی بھی فراہم کی جارہی ہے لیکن کے الیکٹرک کی جانب سے اندھا دھند لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری مختلف علاقوں میں 10 گھنٹے تک اعلانیہ بجلی کی بندش کی جارہی ہے جبکہ مستشنی علاقوں میں بھی 2 سے 6 گھنٹے کے لیے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

کراچی میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ فنی خرابی۔کیبل فالٹ۔فیڈر ٹرپنگ کے نام پر بھی کئی کئی گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے متاثرہ علاقوں میں لیاقت آباد،گلشن اقبال،فیڈرل بی ایریا ،کورنگی،کیماڑی،سرجانی ٹاون،ملیر ،کیماڑی سمیت دیگر شامل ہے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گل احمد اور ٹپال سے 150 میگا واٹ کی کمی کا سامنا ہے ۔

 

مقبول خبریں