اس ٹچ اسکرین کو ’ٹچ‘ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 اگست 2020
اس جدید ترین ٹچ لیس اسکرین کو ’پریڈکٹیو ٹچ‘ کا نام بھی دیا گیا ہے۔ (فوٹو: کیمبرج یونیورسٹی ویڈیو اسکرین گریب)

اس جدید ترین ٹچ لیس اسکرین کو ’پریڈکٹیو ٹچ‘ کا نام بھی دیا گیا ہے۔ (فوٹو: کیمبرج یونیورسٹی ویڈیو اسکرین گریب)

لندن: کیمبرج یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے ایک بالکل نئی قسم کی ٹچ اسکرین ایجاد کرلی ہے جسے استعمال کرنے کےلیے ’ٹچ‘ کرنے یعنی چھونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ انگلی کو اسکرین کے قریب لانا ہی کافی رہتا ہے۔

موبائل ایپس میں ’پریڈکٹیو ٹائپنگ‘ کی طرز پر اس جدید ترین ٹچ اسکرین کو ’پریڈکٹیو ٹچ‘ کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس کا نظام مصنوعی ذہانت سے لیس ہے جو انگلی کی اسکرین سے قربت کو محسوس کرتے ہوئے خود ہی فوری طور پر یہ اندازہ لگا لیتا ہے کہ صارف (استعمال کرنے والا) کس جگہ چھو کر کیا ہدایت دینا چاہتا ہے۔

اس کا ایک اور نام ’’نو ٹچ، ٹچ اسکرین‘‘ (ایسی ٹچ اسکرین جسے چھونے کی ضرورت نہ پڑے) بھی رکھا گیا ہے۔ اسے تیار کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ناول کورونا وائرس کی حالیہ وبا میں اس طرح کے ٹچ اسکرینز بیماری کا پھیلاؤ روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔