بھارت نجی اسپتال میں آتشزدگی سے کورونا کے زیرعلاج 8 مریض ہلاک

حادثے کے بعد 35 افراد کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔، خبر رساں ادارہ


ویب ڈیسک August 06, 2020
آتشزدگی کا واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے ایک نجی اسپتال میں ہوا۔ (فوٹو، اسکرین شاٹ)

بھارتی ریاست گجرات کےشہر احمد آباد کے ایک نجی اسپتال میں کورونا وائرس کے زیر علاج 8 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج بھی جاری ہے۔

آگ پر قابو پانے کے لیے 15 فائر انجنز موقعے پر پہنچے۔ فائر افسر یوسف خان کے مطابق آگ پر قابو پانے میں آدھا گھنٹہ لگا۔

آتشزدگی کے واقعے کے بعد 35 افراد کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے مریضوں کے مشتعل اہل خانہ کو اسپتال میں داخل ہونے سے روکا۔

آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے مریضوں میں 5 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں