پی پی کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں آصف زرداری

پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں واضح برتری حاصل کرے گی،ہمیں اپنے کارکنوں پر فخر ہے،سابق صدر


Numaindgan Express December 14, 2013
پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں واضح برتری حاصل کرے گی،ہمیں اپنے کارکنوں پر فخر ہے،سابق صدر ۔فوٹو: فائل

سابق صدرآصف علی زرداری نے زرداری ہاؤ س نواب شاہ میں بات چیت کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔

پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں واضح برتری حاصل کرے گی ، پی پی کے جیالوں جیسے کارکن کسی اور سیاسی جماعت میں نہیں ہیں ہمیں اپنے کارکنوں پر فخر ہے۔ اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں سابق صدر نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دینے کے یورپی پارلیمنٹ کے فیصلے کوسراہا ہے۔ انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے یورپی یونین کے جی ایس پی پلس کی درجہ بندی حاصل کرنے کیلیے متعدداقدامات کیے تھے اوران اقدامات کاپھل اب پاکستان کومل گیا ہے۔

جولوگ بھی اس قومی خدمت میں شریک تھے انھیں سراہا جاناچاہیے۔ انھوں نے کہاکہ پالیسیوں کاتسلسل خاص طورپرمعاشی میدان میں درپیش مسائل پرقابوپانے کیلیے انتہائی ضروری ہے، جی ایس پی پلس کے حصول کے بعد غیرملکی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے مثبت اشارے ملیں گے اور ملکی برآمدات اورروزگارکے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

مقبول خبریں