ایک ہی دن میں ففٹی اور سنچری شہریار بٹ نے تاریخ رقم کردی

شہریار لکسمبرگ کے خلاف ناٹ آؤٹ 81 اور پھر جمہوریہ چیک سے میچ میں ناقابل شکست 124 رنز اسکور کیے۔


Sports Desk September 02, 2020
شہریار لکسمبرگ کے خلاف ناٹ آؤٹ 81 اور پھر جمہوریہ چیک سے میچ میں ناقابل شکست 124 رنز اسکور کیے۔فوٹو : انٹرنیٹ

بیلجیئم کے پاکستانی نژاد کپتان شہریار بٹ نے ایک ہی دن میں 2 انٹرنیشنل ٹی 20 میچز میں ففٹی اور سنچری بناکر تاریخ رقم کردی۔

پاکستانی نژاد کپتان شہریار بٹ نے ایک ہی دن میں 2 انٹرنیشنل ٹی 20 میچز میں ففٹی اور سنچری بنائی، انہوں نے لکسمبرگ کے خلاف ناٹ آؤٹ 81 اور پھر جمہوریہ چیک سے میچ میں ناقابل شکست 124 رنز اسکور کیے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شہریار نے لکسمبرگ ٹرافی کے دوران ان ہی دونوں ٹیموں کیخلاف اسی روز مزید 2 میچز بھی کھیلے۔

مقبول خبریں