کرکٹ سے دور رہنا میرے لیے مشکل ہے ٹنڈولکر

بیٹے ارجن کے ساتھ کھیل کر شوق پورا کرلیتا ہوں، براہ راست میچز بھی دیکھتا ہوں


Sports Desk December 16, 2013
فلمسٹار رجنی کانت کی کھیل میں دلچسپی جان کر خوشی ہوئی، سابق بیٹسمین۔ فوٹو: فائل

QUETTA: سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر فلمسٹار رجنی کانت کے مداح رہے ہیں لیکن انھیں یہ جان کر بھی بڑی حیرت ہوئی تھی کہ معروف اداکار بھی کرکٹ میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں ٹنڈولکر نے کہا کہ میں خود بھی رجنی سر کی زندہ دلی کا معترف ہوں، میری ان سے ملاقات بہت خوشگوار رہی تھی، مجھے ان سے ملنے پر بے انتہاخوشی ہوئی تھی، وہ واقعی ایسے فرد ہیں جن سے میں متاثر ہوں، مجھے یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی تھی کہ رجنی کانت بھی کرکٹ کے دلدادہ ہیں اور میچز میں گہری دلچسپی لیتے ہیں، ہمارا کئی مرتبہ تبادلہ خیال بھی ہوا اور خاص پاکستان سے بھارت کے مقابلوں پر سیر حاصل بات چیت ہوئی۔

 photo 12_zps06cbb0da.jpg

انھوں نے مزید کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ زندگی کو انجوائے کررہا ہوںاور اپنے بیٹے ارجن کے ساتھ کرکٹ کا شوق پورا کرلیتا ہوں، میں اور میرا بیٹا جہاں تک ممکن ہوتا ہے براہ راست کرکٹ میچز ضرور دیکھتے ہیں، میں کھیل سے خود کو دور نہیں رکھ سکتا، لیکن میں قطعی طور پر دوبارہ بھارت کی نمائندگی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، میں اپنا بیشتر وقت فیملی کے ساتھ گزارتا ہوں۔

مقبول خبریں