انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑا، رانا نویدالحسن

عباس رضا  بدھ 16 ستمبر 2020
عظیم رفیق کی بھرپور حمایت کرتا ہوں، رانا نوید۔ فوٹو : فائل

عظیم رفیق کی بھرپور حمایت کرتا ہوں، رانا نوید۔ فوٹو : فائل

 لاہور: سابق فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کا کہنا ہے کہ انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑا۔

سابق فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کا کہنا ہے کہ 2008 اور 2009 میں یارکشائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے ہوم کراؤڈ نے نسلی منافرت پر مبنی جملے کسے اور تمسخر کا نشانہ بنایا۔ رانا نوید نے کہا ہے کہ عظیم رفیق کی بھرپور حمایت کرتا ہوں، مجھے بھی اسی طرح کے مسائل کا سامنا رہا تھا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستانی نژاد اسپنر عظیم رفیق نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ یارکشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ساتھی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے امتیازی سلوک سے تنگ آکر خودکشی کا سوچنے لگا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔