4 میچز میں 157 رنز دے کر ایک وکٹ بلاول ٹیم مینجمنٹ کی آنکھ کا تارا

بلاول کا تعلق مصباح کے ادارے سوئی گیس سے ہے،انور علی تاحال چانس کے منتظر


Sports Desk December 26, 2013
بلاول کا تعلق مصباح کے ادارے سوئی گیس سے ہے،انور علی تاحال چانس کے منتظر۔ فوٹو: فائل

مسلسل ناقص کارکردگی کے باوجود بلاول بھٹی پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کی آنکھوں کا تارا بنے ہوئے ہیں۔

رواں سیریز میں انھوں نے4میچز میں 157 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ہے،اسکواڈ میں موجود انور علی تاحال چانس کے منتظر ہیں، واضح رہے کہ بلاول کا تعلق مصباح کے ادارے سوئی گیس سے ہے۔پاکستان نے چوتھے ون ڈے میچ میں گذشتہ مقابلے کی فاتح الیون کو برقرار رکھا، دوسری جانب سری لنکا نے تین تبدیلیاں کیں، ایشان پریانجان اور کتھروان وتھانگے نے ون ڈے ڈیبیو کیا جبکہ سورنگالکمل کو بھی الیون میں شامل ہونے کا موقع میسر آیا، ان کیلیے کرونارتنے، تشارا پریرا اور سیکوگے پرسنا کو جگہ خالی کرنا پڑی۔

مقبول خبریں