پی ایس ایل اسلام آباد یونائیٹڈ نے بوتھا کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا

کوچنگ کا تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کارکردگی میں نکھارلانے کی کوشش کروں گا، سابق کرکٹر


Sports Reporter December 26, 2020
کوچنگ کا تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کارکردگی میں نکھارلانے کی کوشش کروں گا، سابق کرکٹر۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد یونائیٹڈ نے جوآن بوتھا کو ہیڈکوچ مقرر کردیا۔

سابق جنوبی افریقی کرکٹر جوآن بوتھا پی ایس ایل 2 میں اسی فرنچائز کیلیے بطور فیلڈنگ کوچ کام کرچکے ہیں۔ انھوں نے اپنے کیریئر کے دوران 100سے زائد انٹرنیشنل اور 200سے زائد ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

جوآن بوتھا نے آئی پی ایل، سی پی ایل اور بگ بیش سمیت کئی لیگز میں شرکت کی،اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے پر تاثرات بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ مختلف لیگز میں شرکت اور کوچنگ کا تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کارکردگی میں نکھارلانے کی کوشش کروں گا۔

دوسری جانب فرنچائز کے مالک علی نقوی نے بھی سابق پروٹیز کرکٹر کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی کوچنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم فتوحات کی راہ پر گامزن ہوگی۔

مقبول خبریں