قوم کو سال نو کا تحفہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے پر قوم کو اس مد میں 5 ارب 36 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی، وزارت خزانہ


ویب ڈیسک December 31, 2013
اوگرا نے پیٹرول 2.91 روپے، ڈیزل 2.63 اور مٹی کا تیل 1.38 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے آئندہ ماہ کے لئے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوائی تھی تاہم وزیراعظم نے اس سمری کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ ماہ بھی رواں ماہ کی قیمتیں برقرار رکھنے کہ ہدایت کی ہے، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے پر قوم کو اس مد میں 5 ارب 36 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں آئندہ ماہ سے 2 روپے 91 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 38 پیسے، ایچ او بی سی کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

مقبول خبریں