بغاوت کیس،ترک فوج نے ازسرنو ٹرائل کی درخواست دیدی

خبر ایجنسیاں  ہفتہ 4 جنوری 2014
فوجی ترجمان نے درخواست دائر کرنے کی تصدیق کی ہے تاہم مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔فوٹو:فائل

فوجی ترجمان نے درخواست دائر کرنے کی تصدیق کی ہے تاہم مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔فوٹو:فائل

انقرہ: ترک فوج نے تقریباً 300سابق اور حاضر سروس افسران کی مقدمہ بغاوت میں سزائوں کیخلاف مقدمے کے ازسرنو ٹرائل کی درخواست دائر کر دی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ درخواست فوج کی طرف سے ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب طیب اردوان کی حکومت کرپشن کے مبینہ الزامات کی زد میں ہے۔ تین وزراء اور بعض ارکان پارلیمنٹ استعفے دیکر الگ ہو گئے ہیں جبکہ پراسیکیوٹر حکومت کی مبینہ کرپشن کیخلاف جارحانہ موڈ میں ہے۔

 photo 7_zps22423bc6.jpg

درخواست میں فوج کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوج سے متعلقہ افسران کو سزا کمزور شہادتوں پر اور بدنیتی کی بنیاد پر دی گئی ہے اسلئے ان سزاوں کو واپس لیا جائے۔ فوجی ترجمان نے درخواست دائر کرنے کی تصدیق کی ہے تاہم مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔