فردین خان کی طویل عرصے بعد بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری

فردین خان 2010 میں ’فلم دلہا مل گیا‘ میں نظر آئے تھے جس کے بعد موٹاپے نے انہیں بالی ووڈ سے دور کردیا تھا


ویب ڈیسک March 01, 2021
فردین خان 2010 میں ’فلم دلہا مل گیا‘ میں نظر آئے تھے ۔ فوٹو : فائل

بھارتی اداکار فردین خان مشہور کامیڈی فلم 'نو انٹری' کے سیکیول میں نظر آئیں گے۔

بھارتی اداکار فردین خان کو موٹاپے نے بالی ووڈ سے دور کردیا تھا، 2010 میں آخری فلم کے بعد فردین خان موٹاپے کا شکار ہوگئے اور فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرلی تاہم گزشتہ دنوں اداکار کی موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کے بعد سلم اور اسمارٹ انداز میں تصویر نے سوشل میڈیا سمیت بالی ووڈ میں بھی ہلچل مچادی تھی جس کے بعد اب خبریں ہیں کہ فردین خان ایک بار پھر مشہور کامیڈی فلم 'نو انٹری' کے سیکیول میں نظر آئیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : موٹاپے نے فردین خان کو بالی ووڈ سے دور کردیا

فلم کے ہدایت کار انیس بزمی نے فلم 'نو انٹری' کا سیکیول بنانے کا اشارہ دیا ہے جس کا نام 'نو انٹری میں انٹری' ہوگا، ایک انٹرویو میں انیس بزمی نے کہا کہ موٹاپے سے چھٹکارے کے بعد فردین خان کی تصویر دیکھیں جس میں وہ کافی اسمارٹ نظر آرہے ہیں جب کہ گزشتہ دنوں فردین مین مجھے کال بھی کی تھی جس پر میں نے کہا کہ نو انٹری کے سیکیول بنانے کا ارادہ ہے تاہم بس بونی کپور کا انتظار کررہا ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فردین خان وزن کم کرنے کے بعد ایک بار پھر بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار

مقبول خبریں