کسی جتھے کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، شیخ رشید

ویب ڈیسک  جمعـء 16 اپريل 2021
کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کے تشدد کا تحمل سے مقابلہ کیا، شیخ رشید۔ فوٹو:فائل

کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کے تشدد کا تحمل سے مقابلہ کیا، شیخ رشید۔ فوٹو:فائل

 راولپنڈی: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کسی جتھے کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے سی ایم ایچ اور ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اور کالعدم تحریک لبیک کے کارکنوں کے تشدد سے زخمی ہونے والے پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی عیادت کی۔

وزیرداخلہ نے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہمت اور بہادری دکھائی اور زبردست کام کیا، اور اہلکاروں نے کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کے تشدد کا تحمل سے مقابلہ کیا، کسی جتھے کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی.

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ناموس رسالت کے معاملہ پر ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال پر پیر کو وزیر داخلہ شیخ رشید کو ایوان میں طلب کرلیا ہے، اور کہا کہ وزیر داخلہ  پیر کو ایوان میں آکر پالیسی بیان دیں۔  اسپیکر قومی اسمبلی کی وزیر مملکت علی محمد خان کو وزیر داخلہ تک پیغام پہنچانے اور تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر قرارداد تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔