فرانسیسی سفیر معاملہ: اپوزیشن کی آگ پر تیل چھڑکنے کے کوشش ناکام ہوگئی، وزیراعلیٰ پنجاب

ویب ڈیسک  منگل 20 اپريل 2021
جب قوم کو متحد کرنے کی ضرورت تھی اس وقت اپوزیشن قوم کو تقسیم کررہی تھی، عثمان بزدار

جب قوم کو متحد کرنے کی ضرورت تھی اس وقت اپوزیشن قوم کو تقسیم کررہی تھی، عثمان بزدار

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے لیے ٹی ایل پی کے احتجاج سے متعلق اپوزیشن کی آگ پر تیل چھڑکنے کے کوشش ناکام ہوگئی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مسلمانوں کے دل رسول کریمؐ کی محبت سے منور ہیں اور کوئی مسلمان نبی پاکؐ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا، اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا اور نبی پاک ؐ کی شان اقدس کوالفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، شیخ رشید

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جب قوم کو متحد کرنے کی ضرورت تھی اس وقت اپوزیشن قوم کو تقسیم کررہی تھی، نازک مرحلے پر اس نے منفی کردار ادا کیا، لیکن اس کی جانب سے آگ پر تیل چھڑکنے کے مذموم عزائم بری طرح ناکام رہے، اپوزیشن رہنماؤں نے معاملے کو سلجھانے کی بجائے بگاڑنے کی پوری کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سے مذاکرات؛ تحریک لبیک کا دھرنے ختم کرنے کا اعلان

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کامنفی رویہ قابل مذمت ہے، بدقسمتی سے اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے حالیہ ناخوشگوار واقعہ پر بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی، ان کا یہ غیر ذمہ دارانہ رویہ تاریخ میں ہمیشہ برے الفاظ میں یا د رکھا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔