قومی انسداد پولیو مہم آج شروع ہوگی پشاور میں ملتوی

اسلام آباد 16 زونز میں تقسیم، شمالی وزیرستان میں 4 نئے کیس سامنے آگئے


Numaindgan Express January 20, 2014
اسلام آباد 16 زونز میں تقسیم، شمالی وزیرستان میں 4 نئے کیس سامنے آگئے۔ فوٹو: فائل

QUETTA: اسلام آباد، پنجاب، فاٹا،آزاد کشمیر اور سندھ میں3 روزہ انسداد پولیو مہم آج (پیر سے) شروع ہوگی جو 22جنوری تک جاری رہے گی۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق مہم کے دوران اسلام آباد میں2لاکھ58 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے جائینگے۔ مہم کو کامیاب بنانے کیلیے اسلام آباد کو16 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ایک کروڑ70لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 photo 8_zps7c14ac9f.jpg

انسداد پولیو فاٹا کے انچارج ڈاکٹر سرفراز کے مطابق قبائلی علاقوں میںسات لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیاتاہم شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث مہم نہیں چلائی جاسکتی۔ شمالی وزیرستان میں پولیوکے 4 نئے کیسزبھی سامنے آئے ہیںجہاں یاسمین، صائمہ منیبہ اورملالہ نام کی 4 بچیوں میں پولیووائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ آزاد کشمیر میں بھی انسداد پولیومہم کیلیے ٹیمیںتشکیل دیدی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پشاور میں آج سے شروع ہونیوالی پولیو مہم ملتوی کردی گئی ہے جواب 26جنوری سے شروع ہوگی۔

مقبول خبریں