میٹرک کے طلباء کے لیے آن لائن تعلیمی پلیٹ فارم متعارف

ویب ڈیسک  پير 21 جون 2021
طلباء اس آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے جولائی 2021 کے میٹرک امتحانات کی تیاری کرسکتے ہیں۔ (فوٹو: نالج پلیٹ فارم)

طلباء اس آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے جولائی 2021 کے میٹرک امتحانات کی تیاری کرسکتے ہیں۔ (فوٹو: نالج پلیٹ فارم)

اسلام آباد: پاکستان میں اساتذہ اور طلباء کی سہولت کےلیے ’’نالج پلیٹ فارم‘‘ نے میٹرک کے امتحانات کی آن لائن تیاری کےلیے Exam Prep Master یعنی سے امتحان سے پہلے تیاری متعارف کیا ہے جو مکمل طور پر مفت پلیٹ فارم ہے۔

نویں اور دسویں کے طلباء جو اسلام آباد یا پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں پڑھ رہے ہیں اور میٹرک کے امتحانات بابت جولائی 2021 کےلیے داخلہ جمع کرانا چاہتے ہیں، وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے بھرپور تیاری کرسکتے ہیں۔

نالج پلیٹ فارم جدید آن لائن تعلیم سیکھنے کا پلیٹ فارم ہے جو پاکستان میں طلباء کو سیکھنے کے جدید مواقع فراہم کرتا ہے۔

طلحہ منیر خان، چیف ایگریکٹو آفیسر نالج پلیٹ فارم نے کہا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے طلباء کی میٹرک کے امتحانات کی تیاری کے انداز میں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ بہت کم اور کلاسز کے نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کے پاس امتحانات کی تیاری کے بہت کم وسائل دستیاب ہیں۔ یہ مسئلہ حل کرنے کے لیے نالج پلیٹ فارم نے طلباء اور اساتذہ کےلیے ایک موزوں حل متعارف کیا ہے تاکہ طلباء مختصر وقت میں میٹرک کے امتحان کی تیاری کرسکیں۔

’’ہم طلباء اور اساتذہ کو اس مشکل وقت میں سہولت فراہم کرنے کےلیے کوشاں ہیں اور اس طرح کی مزید سہولیات متعارف کرائیں گے تاکہ اساتذہ اور طلباء جدید طریقوں کے ذریعے تعلیم حاصل کر سکیں،‘‘ طلحہ منیر نے کہا۔

Exam Prep Master یعنی امتحان سے پہلے تیاری ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جس میں پریکٹس کےلیے سوالات اور جوابات، چیٹ شیٹس، اور پرانے پیپرز دیئے گئے ہیں۔ اس سہولت کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ بالکل مفت ہے اور اس میں نویں اور دسویں کے سائنسی مضامین یعنی بائیالوجی، کیمسٹری، میتھ اور فزکس کے اسباق اور امتحانی پرچہ جات شامل کیے گئے ہیں۔

طلباء اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنا ٹیسٹ خود بھی لے سکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ امتحان کےلیے کس حد تک تیاری ہوچکی ہے۔ طلباء کی امتحان میں تیاری کے لیے 2 فرضی ٹیسٹ ہیں جن میں 20 سوال ہر مضمون کے دیئے گئے ہیں۔ ہر ہفتے اضافی ٹیسٹ بھی شامل کیے جائیں گے جن کی رپورٹ بھی فوری حاصل ہوگی جس سے طلباء کو اپنی مضبوط اور کمزور مہارت کے بارے میں اندازہ حاصل ہو جائے گا۔

طلباء اپنی سہولت کے تحت اس پلیٹ فارم کو موبائل، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ کے ذریعے اپنے گھر میں استعمال کرسکتے ہیں۔ طلباء خود اس آن لائن پلیٹ فارم Learn Smart Pakistan پر رجسٹر کرکے امتحان کی تیاری کرسکتے ہیں۔

نالج پلیٹ، پاکستان میں جدید آن لائن تعلیم کا ادارہ ہے جو 450,000 سے زائد طلباء اور 1000 سے زائد اسکولوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔