اسامہ سید الشہدا ہے تنہا امریکا کو الجھائے رکھا منور حسن

وفاق المدارس اور علمائے دیوبند حکومتی کمیٹی کے متوازی ایک کمیٹی قائم کریں


Numainda Express January 30, 2014
افغانستان کے معاملات میں بیرونی مداخلت ختم ہونی چاہیے، امیر جماعت اسلا امی ۔فوٹو: فائل

KARACHI: جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن شہید الشہدا ہے اس نے وہ کام کیا جو فوج اور حکومت نہیں کرسکی، آج نوجوان نسل کی رگوں میں اسامہ چھایا ہوا ہے۔

وفاق المدارس اور علمائے دیوبند حکومتی کمیٹی کے متوازی ایک کمیٹی قائم کریں جو حکومتی کمیٹی کے تمام معاملات کی مانیٹرنگ کرے اورجہاں حکومتی کمیٹی کو مشکلات کا سامنا ہوا سے دورکیا جاسکے، امریکی انخلا کے بعد افغانستان کی سیاسی جماعتوں کو ملک میں امن وامان قائم کرنے کے لیے مل بیٹھ کرکردار ادا کرنا چاہیے، افغانستان کے معاملات میں بیرونی مداخلت ختم ہونی چاہیے۔

بدھ کو ادارہ فکرعمل کے زیر اہتمام افغانستان میں امن کے قیام کے حوالے سے منعقدہ 2روزہ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب میں منور حسن نے کہاکہ اسامہ بن لادن نے تنہا امریکی اورنیٹوفورسزکوالجھائے رکھا، امریکا نے اسامہ بن لادن کے خلاف مقدمہ چلایا نہ کبھی سزا سنائی، افغانی کس بنیاد پراسامہ بن لادن کوامریکا کے حوالے کرتے۔ منورحسن کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں وزیر اعظم نوازشریف کا خطاب اخلاص پر مبنی ہے مذاکرات کے لیے 4 رکنی کمیٹی کے اعلان پر مولانا فضل الرحمن، عمران خان اور خورشید شاہ نے مذاکرات کی حمایت کی ہے تاہم ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ آپریشن ہونا چاہیے، ہم سمجھتے ہیں کی بندوق مسئلے کا حل نہیں مذاکرات کی حامی سیاسی مذہبی جماعتوں کو فوری ایک اجلاس بلانا چاہیے۔

مقبول خبریں