لاہور میں کسی بھی کرکٹ میچ کے دوران سڑک بند نہ کرنے کا حکم

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوچکا ہے، جسٹس شاہد کریم


ویب ڈیسک October 14, 2021
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوچکا ہے، جسٹس شاہد کریم

لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں کسی بھی کرکٹ میچ کے دوران سڑک بند کرنے سے روک دیا۔

 

ہائیکورٹ میں لوکل میچز کے دوران ٹریفک بلاک کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر ہوم سیکرٹری پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو کسی بھی کرکٹ میچ کے دوران سڑک بند کرنے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا کرکٹ میچز کے دوران سڑکیں اور ٹریفک نہ بند کرنے کا حکم

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوچکا ہے، اسموگ کی وجہ سے فضا آلودہ ہے۔ ہوم سیکرٹری نے جواب جمع کرایا کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے متبادل ٹریفک پلان دیا جائے گا۔

مقبول خبریں