- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- 4 افراد کا قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور سوتیلے بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مستعفی ہونے کی تردید کردی
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے مستعفی ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جام کمال نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں نے استعفیٰ نہیں دیا، ہمیں اپنی اور اتحادیوں جماعتوں (بی اے پی، پی ٹی آئی، اے این پی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، جمہوری وطن پارٹی ، پیپلز پارٹی، آزاد ارکان اور بی این پی عوامی) کے 41 ارکان کی حمایت حاصل ہے، عددی لحاظ سے ہمیں ایوان کے 80 فیصد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
دوسری جانب گورنر بلوچستان نے بھی کہا ہے کہ انہیں اب تک وزیراعلیٰ جام کمال کا استعفیٰ نہیں ملا۔
اس سے قبل یہ خبریں آئی تھیں کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے گورنر سید آغا ظہور کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔
جام کمال کے استفعے کی خبریں منظر عام پر آنے سے قبل ان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے ملاقات کی تھی، اس موقع پر جام کمال کے حامی ارکان اسمبلی اور دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین اور اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی، 65 رکنی ایوان میں سے 33 نے تحریک کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری 25 اکتوبر کو ہونا تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔