ایف آئی اے آفیسر نے شادی کی چھٹی کے دوران اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 اکتوبر 2021
سب انسپکٹر اسفندیار اپنی شادی کی شاپنگ کے سلسلے میں بازار میں تھا کہ اس نے ماسک پہنے اشتہاری ملزم کو پہچان لیا

سب انسپکٹر اسفندیار اپنی شادی کی شاپنگ کے سلسلے میں بازار میں تھا کہ اس نے ماسک پہنے اشتہاری ملزم کو پہچان لیا

راولپنڈی میں ایف آئی اے آفیسر نے شادی کی چھٹی کے دوران اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سب انسپکٹر اسفندیار اپنی شادی کی شاپنگ کے سلسلے میں بازار میں تھا کہ اس نے ماسک پہنے اشتہاری ملزم کو پہچان لیا۔ سب انسپکٹر نے اپنی حاضر دماغی کے ساتھ اپنی فیملی کو چھوڑ کر ملزم کو گرفتار کیا۔

ملزم ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا اور صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔ سب انسپکٹر اسفندیار کی حاضر دماغی اور فرائض کی لگن پر ڈائریکٹر اسلام آباد کی جانب سے CC-II اور نقد انعام دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔