گلگت بلتستان کے ممبران اسمبلی کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کا بل واپس

کم مالی وسائل اور مشکل معاشی صورتحال میں تنخواہوں و مراعات میں اضافے کے متحمل نہیں ہوسکتے، وزیراعلیٰ جی بی


ویب ڈیسک November 26, 2021
موجودہ محدود وسائل ترجیحی طور پر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے صرف ہوں گے، وزیراعلیٰ جی بی۔ فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ممبران اسمبلی کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کا بل واپس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی گلگت بلتستان کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ممبران اسمبلی کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کا بل واپس لے لیا۔ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا تھا کہ کم مالی وسائل اور مشکل معاشی صورتحال میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کا متحمل نہیں ہوسکتے۔

وزیراعلی گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ حکومت اسمبلی اجلاس سے متفقہ طور پر منظور ہونے والے ممبران اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کے بل کوریورس کردے گی، موجودہ محدود وسائل ترجیحی طور پر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے صرف ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں