آواران میں لائٹ ویٹ طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 5 دسمبر 2021
پائلٹ قاضی اجمل محکمہ وائلڈ لائف بلوچستان کے لئے کام کررہے تھے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

پائلٹ قاضی اجمل محکمہ وائلڈ لائف بلوچستان کے لئے کام کررہے تھے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

کوئٹہ: آواران میں چھوٹا لائٹ ویٹ جہاز “جیروکاپٹر” گرکر تباہ ہوگیا، جب کہ جہاز کا پائلٹ حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں چھوٹا لائٹ ویٹ جہاز “جیروکاپٹر” گرکر تباہ ہوگیا، “جیروکاپٹر” کے پائلٹ قاضی اجمل تھے، جو حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ قاضی اجمل اپنا جیروکاپٹر کراچی سے فلائنگ کرکے بلوچستان کی حدود میں داخل ہوئے تھے، کہ جہاز پولڈاٹ کے مقام پر پہاڑ سے ٹکرایا اور کریش ہوا، پائلٹ قاضی اجمل محکمہ وائلڈ لائف بلوچستان کے لئے کام کررہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔