نوازشریف سے کوئی لڑائی نہیں وہ قوم کے پیسے واپس کردیں فواد چوہدری

بلاول زرداری سے کہوں گا پہلے الیکشن لڑنا سیکھ لیں پھر میدان میں آئیں، فواد چوہدری


ویب ڈیسک February 14, 2022
بلاول زرداری سے کہوں گا پہلے الیکشن لڑنا سیکھ لیں پھر میدان میں آئیں، فواد چوہدری (فوٹو : فائل)

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے بس وہ قوم کے پیسے واپس کردیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے پسماندہ علاقوں کے لیے کچھ نہیں کیا، جنہوں نے معیشت برباد کی وہی مہنگائی کی بات کرتے ہیں، منظور پاپڑ والے کا ایڈریس پنڈ دادنخان کا ہے،اسحاق ڈار اور نواز شریف نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا، نوازشریف اور ان کے بیٹے لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں،ان میں ہمت ہے تو ملک واپس آکر کیسز کاسامنا کریں، نوازشریف سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، قوم کے پیسے واپس کردیں۔

فواد چویدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے چور ایک ہو رہے ہیں، عمران خان تو ان کو پیسہ واپس لانے کی بات کرتے ہیں، شہباز شریف کبھی فضل الرحمان تو کبھی آصف زرداری سے ملتے ہیں، بلاول سے کہوں گا پہلے الیکشن لڑنا سیکھ لیں، ان سے تیر چلے گا نہ تلوار، یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں، اپوزیشن نے 7 مرتبہ عمران خان کو گرانے کی کوشش کی، عمران خان کا اللہ تعالیٰ محافظ ہے، یہ وزیراعظم کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتے۔

مقبول خبریں