مریم نواز کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

ویب ڈیسک  منگل 22 مارچ 2022
(فوٹو انٹرنیٹ)

(فوٹو انٹرنیٹ)

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز گزشتہ روز سے شدید بخار میں مبتلا تھیں، جس کے باعث اُن کی سیاسی مصروفیات کو ترک کر کے سوات جلسے کو منسوخ کیا گیا۔

ڈاکٹرز کی ہدایت پر مریم نواز نے کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ نیگیٹو آئی، یعنی مریم نواز کو کوویڈ 19 کی تشخیص نہیں ہوئی۔ ڈاکٹروں نے گلے میں تکلیف اور بخار کے پیش نظر ن لیگی نائب صدر کو مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: مریم نوازشریف کو شدید بخار ہوگیا، سوات کا جلسہ منسوخ

لیگی ذرائع نے بتایا کہ طبیعت ناسازی کے باعث اب مریم نواز واپس لاہور جائیں گی، امکان ہے کہ وہ کل ہی روانہ ہوجائیں۔ پھر وہ آرام کر کے 24مارچ  کو دوپہر 3 بجےلاہور سے مہنگائی مکاؤ لانگ مارچ کی قیادت کریں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔