اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی

ویب ڈیسک  اتوار 3 اپريل 2022
تحریکِ عدم اعتماد پر 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ (فوٹو: فائل)

تحریکِ عدم اعتماد پر 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی تحریکِ عدم اعتماد جمع کروا دی ہے۔

اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ تحریکِ عدم اعتماد ایاز صادق، خورشید شاہ، نوید قمر اور شاہدہ اختر علی نے جمع کروائی۔

ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر اسد قیصر آج کے اجلاس کی صدارت کرسکتے ہیں، جب تک تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی کے ایجنڈے پر نہ آجائے، اس وقت اثر اندار نہیں ہوگی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس تمام اختیارات ہیں اور اجلاس کی کارروائی چلانے کا مکمل اختیار ہے۔

https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1510485012390588421?s=20&t=FSlcROsA0sdGRfdPypx9Qw

دوسری جانب، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو سرپرائز قرار دے دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔