شاہین آفریدی عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے ٹاپ 10بولرز میں شامل

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 13 اپريل 2022
شاہین شاہ آفریدی نے عالمی رینکنگ میں 4 درجے ترقی پائی ہے  فوٹو : فائل

شاہین شاہ آفریدی نے عالمی رینکنگ میں 4 درجے ترقی پائی ہے فوٹو : فائل

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے ٹاپ 10 بولرز میں شامل ہو گئے۔

شاہین شاہ آفریدی نے عالمی رینکنگ میں 4 درجے ترقی پائی ہے جس کے بعد پیسر کو تینوں فارمیٹ کے ٹاپ 10 میں شمولیت کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

ٹاپ بلے بازوں کی رینکنگ میں بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں جبکہ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹاپ 10 بولرز میں تبریز شمسی، عادل راشد، جوش ہیزل وڈ، ایڈم زیمپا، راشد خان، وانندو ہسارنگا، اینرچ نورکیا، مجیب الرحمان، ناصم احمد اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ٹاپ 10 بیٹرز میں بابر اعظم، ایڈن مارکرم، محمد رضوان، ڈیوڈ مالان، ڈیون کونوے، ایرون فنچ،  راسی وان ڈر ڈوسین،  مارٹن گپٹل،  پاتھم نسانکا اور لوکیش راہول شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آل راؤنڈرز میں محمد نبی سرفہرست ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔