پاک بحریہ کے جنگی بیڑے کا میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا

کراچی کے قریب سمندر میں نیوی کے فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل اورسی کنگ ہیلی کاپٹرسے کئی اینٹی سرفیس میزائل فائر کیے گئے


Numaindgan Express February 27, 2014
کراچی:شمالی بحیرہ عرب میں مشق کے دوران نیوی کے سی کنگ ہیلی کاپٹر سے اینٹی سرفیس میزائل فائر کیاجارہا ہے۔ فوٹو: آن لائن

شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے جنگی بیڑے نے میزائل فائرنگ کاشاندار مظاہرہ کیا۔

نیول چیف ایڈمرل محمدآصف سندیلہ نے کمانڈرپاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل خان ہشام بن صدیق کے ہمراہ پاک بحریہ کے جہازپی این ایس نصرسے فائرنگ کامشاہدہ کیا۔ فائرپاور کے اس مظاہرے کے دوران پاکستان نیوی کے فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل(FACM) اورسی کنگ ہیلی کاپٹرسے کئی اینٹی سرفیس میزائل فائرکیے گئے۔ تمام میزائلوںنے اپنے اہداف کوپوری کامیابی سے نشانہ بنایاجو پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوںکا بھرپور اظہار ہے۔ سطح سمندراور فضاسے حملہ کرنے کی آپریشنل صلاحیت اوراہلیت نے پاک بحریہ کوایک نئے دورمیں داخل کردیا ہے اوراس کی دفاعی قوت میں قابل قدراضافہ کیاہے۔

ایڈمرل آصف سندیلہ نے نیول فلیٹ کی جنگی تیار ی پراپنے اطمینان کااظہار کیااور فائرنگ میںحصہ لینے والے اسکواڈرنزکی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا۔ انھوںنے پاکستان کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے فلیٹ کے افسروں اور جوانوںکے عزم وحوصلے اور لگن کی تعریف کی۔ انھوں نے مزیدکہا کہ اگرچہ پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت میں اضافے کے لیے تما م ترکو ششیں کی جا رہی ہیں تاہم بحریہ کے موجودہ اسلحے اور سازوسامان کومکمل طورپر قابل استعمال رکھنے کیلیے بھی مستقل کوششوں کی ضرورت ہے۔

مقبول خبریں