بالی ووڈ ستاروں کے عیدالفطر پر مبارکباد کے پیغامات

بالی ووڈ اسٹارز نے عیدالفطر کی مبارکباد دینے کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے


ویب ڈیسک May 03, 2022
رمضان المبارک کے اختتام کے ساتھ آج دنیا بھر میں مسلمان عیدالفطر کا تہوار مذہبی جوش وخروش سے منارہے ہیں فوٹوفائل

عید الفطر کے اس پر مسرت موقع پر بھارت کے نامور اداکاروں نے مسلمانوں کو عید پر مبارکباد دینے کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

رمضان المبارک کے اختتام کے ساتھ آج دنیا بھر میں مسلمان عیدالفطر کا تہوار مذہبی جوش وخروش سے منارہے ہیں اور ساتھ ساتھ دوست احباب کو بھی عید کی خوشیوں کے پیغامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ بالی ووڈ اسٹارز بھی عید کی خوشیوں میں پیش پیش ہیں اور انہوں نے تمام مسلمانوں کے لیے عیدالفطر کی مبارکباد دینے کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر فنکاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات

اداکار عامر خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے آفیشل پیج پر تمام لوگوں کو عید کی مبارکباد دی اور تمام لوگوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا سب کو عیدالفطر مبارک ہو! آپ اور آپ کے اہل خانہ نیکی، خوشی اور خوشیوں سے بھر جائیں۔




اداکارہ پریانکا چوپڑا اور سونو سود نے تمام اہل اسلام کو عید کی مبارکباد دی۔





اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی ایک اینیمیٹڈ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں وہ عید پر خوشی سے گلے مل رہے ہیں اور ساتھ میں عید مبارک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔



اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی تمام لوگوں کو عید کی مبارکباد دی۔



اداکار اکشے کمار نے ہندی میں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا سب کو عید مبارک! خدا کرے یہ دن سب کی زندگیوں میں خوشیاں لائے۔



پروڈیوسر و ڈائریکٹر کرن جوہر،عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان، اجے دیوگن، گوہر خان، اداکارہ بھومی پینڈیکر سمیت دیگر اداکاروں نے تمام لوگوں کو عید کی مبارکباد دی۔







 

مقبول خبریں