کوئٹہ میں کپڑا مارکیٹ میں آگ لگنے سے 100 دکانیں جل گئیں

فائریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے فوری طورپر آگ بجھانے کی کوشش کی، حکام


ویب ڈیسک May 04, 2022
—فائل فوٹو

کراچی:

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پشتون آباد کی کپڑا مارکیٹ میں آگ لگنے سے 100 دکانیں نذر آتش ہوگئی۔


اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ کپڑا مارکیٹ پشتون آباد کے علاقے تارو چوک پر واقع ہے، آگ بھڑکنے کے چند منٹ بعد ہی دیگر دکانیں بھی اس کی لپیٹ میں آگئیں۔


انہوں ںے بتایا کہ فائریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے فوری طورپر آگ بجھانے کی کوشش کی جب تک 100 سے زائد دکانیں جل چکی تھیں۔


 

مقبول خبریں