عدالتوں کی حفاظت کیلیے کوششیں کررہے ہیں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں، یقین ہے کہ محفوظ پاکستان میں سانس لیں گے، جسٹس مقبول باقر


Staff Reporter March 05, 2014
دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں، یقین ہے کہ محفوظ پاکستان میں سانس لیں گے، جسٹس مقبول باقر۔ فوٹو: راشد اجمیری/فائل

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مقبول باقر نے کہا ہے کہ عدلیہ دہشت گردی سے خوفزدہ اور مایوس نہیں بلکہ ہمیں یقین ہے کہ محفوظ اور خوشحال پاکستان میں سانس لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد کچہری میں خودکش حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں جج سمیت کئی وکلا کی شہادت پر منعقدہ جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جنرل باڈی اجلاس سے بار کے صدر زیڈ کے جتوئی ، سیکریٹری عاصم اقبال ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا، اجلاس میں وکلا کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے ججوں نے بھی شرکت کی ۔

چیف جسٹس نے شرکائے اجلاس کو تلقین کی کہ وہ دہشت گردی کے ان واقعات سے بددل اورمایوس نہ ہوں کیونکہ قوموں کی زندگی میں ایسے مشکل مرحلے آتے ہیں تاہم عزم ، حوصلے اور ثابت قدمی سے ہی اس صورتحال سے نمٹا جاسکتا ہے، صوبے کی تمام عدالتوں کی حفاظت کیلیے کوششیں کررہے ہیں ،سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرزیڈ کے جتوئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک سے لاقانونیت کے خاتمے کیلیے وکلا برادری نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے اورجانوں کا نذرانہ دیا وہ اب بھی اس کیلیے تیار ہیں تاہم حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کیلیے اپنا کردار بھی ادا کرنا چاہیے۔

مقبول خبریں