وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے سیکیورٹی گارڈ کو جھاڑ پلاکر اسٹیج سے اتار دیا ویڈیو وائرل

تقریب کے دوران الیٹ فورس کے کمانڈو کا فون آ گیا تھا جس پر خواجہ آصف غصے میں آگئے


ویب ڈیسک June 04, 2022
تقریب کے دوران الیٹ فورس کے کمانڈو کا فون آ گیا تھا جس پر خواجہ آصف غصے میں آگئے۔ فوٹو:فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیکیورٹی پر مامور ایلیٹ فورس کے کمانڈو کو جھاڑ پلاکر اسٹیج سے اتار دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں ایک تقریب کے دوران وزیردفاع خواجہ آصف کی سیکیورٹی پر مامور ایلیٹ فورس کے کمانڈو کا فون آ گیا، اور سیکیورٹی گارڈ نے خواجہ آصف کی تقریر کے دوران ہی فون پر بات شروع کردی، جسے دیکھ کر خواجہ آصف بھی غصے میں آگئے اور کمانڈو کو جھاڑ پلا دی۔



خواجہ آصف نے سیکیورٹی گارڈ کمانڈو کو غصہ کرتے ہوئے اسٹیج سے بیچے اتار دیا، اور دوران تقریر ہی پنجابی میں کہا کہ بندوق پکڑ لو یا ٹیلی پکڑ لو یا پھر نیچے اتر جاؤ مجھے تمہاری کوئی ضرورت نہیں۔ بندق پھڑ لے یا ٹیلی فون پھڑ لے یا تھلے لے جا مینوں تیری لوڑ کوئی نی اے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں