اقوام متحدہ نے طالبان کے 2 وزرائے تعلیم کے بیرون ملک سفرپرپابندی لگا دی

طالبان کے 2 وزرا پرپابندی لڑکیوں کے اسکولز نہ کھولنے پرلگائی گئی، سفارتکار اقوام متحدہ


ویب ڈیسک June 22, 2022
اقوام متحدہ نے طالبان کے دیگر13عہدیداروں کی سفری پابندیوں کے استثنیٰ میں توسیع کردی:فوٹو:فائل

NEW DELHI: اقوام متحدہ نے طالبان کے وزیرتعلیم عبدالباقی حقانی اورنائب وزیرتعلیم سید احمد شاد خیل کا استثنیٰ ختم کرکے بیرون ملک سفر پرپابندی عائد کردی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی طالبان پرپابندی سے متعلق کمیٹی نے طالبان کے وزیرتعلیم اورنائب وزیرتعلیم پرسفری پابندی عائد کردی۔

اقوام متحدہ کے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ طالبان کے وزیرتعلیم اورنائب وزیرتعلیم پرسفری پابندیاں وعدے کا باوجود افغانستان میں لڑکیوں کے اسکولزنہ کھولنے پرلگائی گئی ہے۔

افغان نائب وزیراعلیٰ تعلیم لطف اللہ خیرخواہ نے اقوام متحدہ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیرمنصفانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلے صورتحال کو مزید نازک بنا دیں گے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے 15 طالبان عہدیداروں پرمذاکرات کے لئے بیرون ملک سفر کے استثنیٰ کی مدت کل ختم ہوئی تھی جس کے بعد 13 طالبان عہدیداروں کے لئے سفری استثنیٰ میں دوماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

مقبول خبریں