حب سیلابی ریلے میں پھنسی دو مسافر کوچز کو ریسکیو کرلیا گیا

دونوں بسیں مسافروں سے بھری ہوئی تھیں، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک August 20, 2022
(فوٹو: اسکرین شارٹ) دونوں بسیں مسافروں سے بھری ہوئی تھیں، ریسکیو ذرائع

بلوچستان کے علاقے حب میں سیلابی ریلے میں پھنسی دو مسافر کوچز کو ریسکیو کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوتھل کے قریب لنڈا ندی میں دو مسافر کوچز سیلابی ریلے میں پھنس کے رہ گئی تھیں تاہم ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بسوں کو بچالیا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دونوں مسافر کوچ مسافروں سے بھری ہوئی تھیں کہ اچانک سیلابی ریلہ لنڈا ندی کے قریب پہنچا، جس کے باعث بسیں پھنس گئیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کی جانب سے متاثرہ افراد میں امدادی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

مقبول خبریں