تھر میں قحط اور غذائی قلت کا شکار متاثرین کو نقد امداد دی جائے گی وزیراعظم

انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افراد کو آئندہ 6 ماہ تک ملنے والی رقم سے تین گنا زائد رقم دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت


ویب ڈیسک March 17, 2014
وزیر اعظم نواز شریف نے صورت ھال کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ ہفتے تھر کا دورہ بھی کیا تھا فوٹو:: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے صحرائے تھر میں قحط اور غذائی قلت کا شکار متاثرین کی مدد کے لئے نقد رقم بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق تھر میں انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ 78ہزار افراد کو نقد امداد دی جائے گی، نقد رقم کی فراہمی کا بنیادی مقصد ان افراد کو اس صورتحال میں بنیادی اشیائے ضروریہ خریدنے کے قابل بنانا ہے، ان افراد کو آئندہ 6 ماہ تک انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم سے تین گنا زائد رقم دی جائے گی۔

واضح رہے کہ تھر میں قحط اوردیگر وجوہات کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کا وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اور سندھ حکومت کی ہدایت کی تھی کہ متاثرین کی مدد کے لئے کوئی بھی کسر نہ چھوڑی جائے جب کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعظم نے خود تھرپارکر دورہ بھی کیا تھا۔

مقبول خبریں