طاقت کا نشہ بھارت کے سر سے اترنے لگا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 8 ستمبر 2022
روہت چین کی بانسری بجانے میں مصروف،سوشل میڈیا کی پروا نہیں،کپتان- فوٹو:فائل

روہت چین کی بانسری بجانے میں مصروف،سوشل میڈیا کی پروا نہیں،کپتان- فوٹو:فائل

کراچی: طاقت کا نشہ بھارت کے سر سے اترنے لگا، پے در پے ناکامیوں سے سابق کھلاڑیوں کی آنکھیں حیرت سے کھلی رہ گئیں۔

ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ میں بھارت کو پہلے پاکستان کے ہاتھوں 5 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے میچ میں سری لنکا نے 6 وکٹ سے دھول چٹا دی، لگاتار 2 ناکامیوں سے بھارتی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے، اپنی سائیڈ کی اس درگت پر سابق کرکٹرز بھی کافی حیران ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ میں ’’اگر مگر‘‘ کے سب در بند ہوگئے

وینکٹیش پرساد نے کہا کہ بھارت کو بہت سی چیزوں کو درست کرنا ہے، حالیہ نتائج ٹیم کے لیے بھی مایوس کن ہوں گے، ورلڈ کپ سے قبل خامیوں پر قابو پانا ہو گا۔ آکاش چوپڑا نے کہا کہ اگر آپ کو بولنگ کمزور کا علم ہے تو اس پر انگلی اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اپنی طاقت بیٹنگ پر توجہ دیں، ہر بار 15 سے 20 رنز کم اسکور ہونا آپ کی کوتاہی ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ افغان شائقین میچ کی ہار کے بعد آپے سے باہر

دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم لگاتار 2 ناکامیوں سے پریشان نہیں ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 90 فیصد کمبی نیشن سیٹ ہے، صرف چند تبدیلوں کی ضرورت پڑے گی، گذشتہ ورلڈ کپ کے بعد ہمارے نتائج بہتر رہے ہیں، باہمی سیریز اور کثیر الملکی ٹورنامنٹ کا دبائو مختلف ہوتا ہے۔

ارشدیپ سنگھ کے حوالے سے سوال پر روہت شرما نے کہاکہ سوشل میڈیا پر بہت کچھ کہا جاتا ہے ،ہم اس کی پرواہ نہیں کرتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔