عمران اشرف کے بچپن کے ڈرامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک  منگل 13 ستمبر 2022
 اداکارعمران اشرف اعوان نے   اپنے کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا(فائل فوٹو)

اداکارعمران اشرف اعوان نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا(فائل فوٹو)

کراچی: فیصل قریشی نے عمران اشرف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے بچپن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

پاکستان کے مشہور اداکارہ فیصل قریشی نے عمران اشرف کے ساتھ سالوں قبل ایک ٹیلی فلم ’گُڈ بائے ریشماں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں عمران اشرف  کی عمر میں بےحد کم تھی۔

فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر عمران اشرف کی 33ویں سالگرہ کے موقع پران کے بچپن کی اس ٹیلی فلم  کا ایک ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئےانہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

اداکارعمران اشرف اعوان نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا، اس ویڈیو کلپ میں عمران اشرف کو فیصل قریشی کے ساتھ بنٹو کا کردار ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

عمران اشرف کے بچپن کی اس  ٹیلی فلم ’گڈ بائے ریشماں‘ کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے، صارفین کی جانب سے اسے بےحد پسند کیا جا رہا ہے جبکہ مداح  اداکار کوسالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔