شاہ رخ کی بیٹی سہانا کی اپنی پاکستانی ہم شکل سے دبئی میں ملاقات

ویب ڈیسک  ہفتہ 17 ستمبر 2022
سہانا خان اپنی پاکستانی ہم شکل بریحہ سے دبئی میں ملاقات کی، فوٹو: انسٹاگرام

سہانا خان اپنی پاکستانی ہم شکل بریحہ سے دبئی میں ملاقات کی، فوٹو: انسٹاگرام

نئی دہلی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے دبئی میں اپنی پاکستانی شکل بریحہ سے ملاقات کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے دونوں کی مماثلت کو حیرت انگیز قرار دیا۔

شاہ رخ کی بیٹی اور بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی سہانا خان دبئی میں تعطیلات منا رہی ہیں جس کے دوران وہ اپنی ہم شکل بریحہ سے ملیں۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والی بریحہ نے اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔


View this post on Instagram

A post shared by Bareeha (@bareeha)

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سہانا خان نے پھول پرنٹ ہوئے لباس پہنا ہوا ہے جب کہ بریحہ نیلے رنگ کا جمپ کوٹ زیب تن کیئے ہوئے ہیں اور دونوں کافی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر پر دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک نے لکھا کہ آخر کار دونوں بہنیں مل گئیں تو دوسرے نے لکھا کہ دونوں کی مماثلت حیران کن ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by Bareeha (@bareeha)

کچھ صارفین بریحہ کو سہانا خان کی ہم شکل ماننے سے انکار کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں میں ’0.01 فیصد بھی مماثلت نہیں‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ دونوں کی شکلیں بہت مختلف ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔