ڈیپارٹمنٹ اسپورٹس کی بحالی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 7 اکتوبر 2022
کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ تمام افراد کا خوشی کا اظہار

کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ تمام افراد کا خوشی کا اظہار

 لاہور: وفاقی حکومت کی جانب سے اداروں میں کھیلوں کے ڈیپارٹمنٹ کی بحالی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے احکامات پر اداروں میں اسپورٹس کی بحالی کے حوالے سے  17 محکموں کے چیئرمینز، ایم ڈی اور ڈائریکٹرز کے نام لیٹر میں کہا گیا کہ ستمبر 2021 میں اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی بند ہونے والی فنڈنگ کو بحال کر دیا گیا ہے۔

ہدایت کی گئی ہےکہ تمام محکمے نئے احکامات کے تحت اپنے اداروں میں اسپورٹس کی بحالی کے لیے فوری فنڈنگ شروع کر دیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں تمام محکموں سے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ ختم کر کے ان کی فنڈنگ روکنے کے احکامات جاری کیے تھے جس پر محکموں سے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔

نوٹی فیکیشن جاری کیے جانے پر کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ تمام افراد نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔