اہل ثروت پاکستانی سیلاب زدگان کی مزید مدد کریں، وفاقی وزیر

ویب ڈیسک  منگل 11 اکتوبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے اہل ثروت پاکستانیوں سے سیلاب زدگان کی مزید مدد کی اپیل کردی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں اپنے بھائیوں کیلئے بھرپور مدد کرنی چاہیے، اس وقت سردیوں کا موسم شروع ہونیوالا ہے سیلاب زدگان کو کمبل اور کرم کپڑوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپیل کی کہ پاکستان کے اہل ثروت افراد سیلاب زدگان کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔