ایف آئی اے کی کارروائی، خاتون کو ہراساں کرنے والے دو ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 26 اکتوبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

گجرانوالہ: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے گجرانوالہ سے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل راولپنڈی اور گجرانوالہ نے خاتون سے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت وہاب الحسن اور بلال رحمان کے نام سے ہوئی ہے جس نے سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ملزم کے زیر استعمال موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کرکے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔