ایلون مسک سنک اٹھائے ٹوئٹرکے دفترپہنچ گئے، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اکتوبر 2022
ایلون مسک نے رواں سال ٹوئٹرخریدنے کا معاہدہ کیا تھا:فوٹو:سوشل میڈیا

ایلون مسک نے رواں سال ٹوئٹرخریدنے کا معاہدہ کیا تھا:فوٹو:سوشل میڈیا

سین فرانسسکو: دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک کی ٹوئٹر کے دفتر میں منفرد اینٹری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایلون مسک ٹوئٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار دفتر پہنچے تو ان کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ یا بریف کیس کے بجائے ایک ایسی چیزتھی جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

دنیا کے امیر ترین شخص سنک اٹھائے کر اپنے نئے دفتر میں داخل ہوئے۔ ایلون مسک کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ایلون مسک نے رواں سال اپریل میں ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔