لاہور میں اسلحے کے زور پر فارمیسیوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم

سید مشرف شاہ  اتوار 27 نومبر 2022
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

 لاہور: پنجاب کے علاقے شاہدرہ میں میڈیکل اسٹورز کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والا گروہ سرگرم ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤوں نے چند گھنٹوں میں دو فارمیسیوں پر لوٹ مار کر لی اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پہلے لوٹ مار جیا موسی فارمیسی پر کی گئی جبکہ دوسری بار مسلح افراد نے کلثوم اسپتال کے قریب میڈیکل اسٹور کے مالک اور ملازمین کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔

 

پولیس نے دونوں واقعات میں ایک ہی گینگ کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مقدمہ اندراج کے بعد ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔